Events / Seminars

Candles were lit in the memory of the martyrs as an expression of solidarity with the Pakistan Army organized by FDA and Sathra Punjab Agency.

Faisalabad (94 News City Reporter) ایف ڈی اے اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے باہمی اشتراک سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور شہداءِ وطن کی یاد شمعیں روشن کی گئیں اس سلسلے میں جی ٹی ایس چوک میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قومی جذبے، حب الوطنی اور یکجہتی کی فضا نمایاں رہی، جبکہ شرکاء نے وطن عزیز کی خاطر عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹرز ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو، پی ایس او شبیر ساجد گجر سمیت ایف ڈی اے اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران و اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہداءِ وطن کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور دیرپا امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا کر پاک فوج اور شہداء کے ساتھ اپنی محبت، عقیدت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن اور ملک کی دفاعی قوت کا مضبوط ترین ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب اس عزم کی تجدید ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی رہے گی۔ مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے حقیقی ہیرو رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تقریب کے مقررین نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے ایک عظیم سرمایہ ہیں اور ان کے گرانقدر کردار اور ایثار کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے والہانہ محبت کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور دفاع کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔//۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button