National

The rule of the mafia in different sectors of the country, the writ of the government began to weaken, the LPG mafia started selling gas to the people at favorable rates, Advocate Safdar Murad Hashmi.


Faisalabad(94 News City Reporter) ایڈووکیٹ صفدر مراد ہاشمی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کے مختلف شعبوں پر مافیاز کا کنٹرول مضبوط ہوتا جا رہا ہے، جن کے سامنے حکومت وقت بھی کمزور اور بے بس دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایل پی جی مافیا بھی سرگرم ہے، جو عام صارفین کو اپنی مرضی کے نرخوں پر گیس فروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، جبکہ حکومتی ادارے اس صورتحال پر مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان عوام کے لیے ایل پی جی کی من مانی قیمتیں ایک نیا عذاب بن چکی ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ناجائز منافع خوری اور استحصالی عناصر سے تحفظ فراہم کرے، لیکن اگر مافیاز ہی اپنی مرضی کے مطابق کاروبار چلائیں گے تو حکومتی رٹ اور عوامی اعتماد دونوں متاثر ہوں گے۔ایڈووکیٹ صفدر مراد ہاشمی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی سرکاری مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button