National

Directed to speed up construction works of WASA and complete them on time

Faisalabad(94 News City Reporter)مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سی ایم پیکج اور پی ڈی پی کی جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے تاکہ ان سکیموں کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پہنچ سکیں۔ ڈویلپمنٹ پراگریس ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں سی ایم پیکج اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں اس وقت متعدد سکیموں پر کام جاری ہے تاہم ان تمام سکیموں پر کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو سیوریج اور واٹر سپلائی کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع اور پائیدار پروگرام پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت سی ایم پیکج اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں اور ان تمام سکیموں پر تعمیراتی کاموں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے پنجاب حکومت سے مزید فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے جو جلد ہو جائیں۔جاری ترقیاتی سکیموں کر بروقت مکمل کرنے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ ان جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل پر شہریوں کو سیوریج کی اپ گریڈ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈائریکٹر کنسٹرکشن سانول ملک، ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا، ڈائریکٹر آپریشنز نعمان و دیگر افسران بھی شریک تھے۔
۔۔۔///۔۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button