Events / Seminars

Faisalabad: نفیسی آرٹ گیلری کا افتتاح سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل آباد طارق جاوید چوہدری نے کردیا

Faisalabad(94 News City Reporter) نفیسی آرٹ گیلری، پرل سٹی فیصل آباد کا افتتاح سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل آباد طارق جاوید چوہدری نے کیا۔انہوں نے گیلری میں آویزاں قرآنی خطاطی اور مختلف موضوعات پر مبنی پینٹنگز کے فن پاروں کا معائنہ کیا اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور فن پاروں کے معیار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طارق جاوید چوہدری نے گیلری میں موجود مختلف فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹ گیلریاں فنونِ لطیفہ کے فروغ، فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بالخصوص قرآنی خطاطی اسلامی تہذیب و ثقافت اور روحانی اقدار کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نفیسی آرٹ گیلری فیصل آباد کے فنکاروں کو اپنی تخلیقات کی نمائش اور فن کے شائقین کو معیاری فن پاروں سے روشناس کرانے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔افتتاحی تقریب میں شہر کے نامور آرٹسٹس سعید ندرت، احسان قلمکار، انعام قلمکار، سلیم انصاری، نازیہ مختار، پروفیسر فہیم طفیل، رانا غضنفر علی، گلزار بٹ، محمد افضل، محمد نوید، محمد حسن، محمد معیز، انس قلمکار اور سلیم سمی بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک فنکاروں نے نفیسی آرٹ گیلری کے قیام کو فیصل آباد میں فنونِ لطیفہ کے فروغ اور مقامی فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button