One Missile, Multiple Targets, India's Successful Test of Advanced Agni Missile under "Mission Devyastra".


New Delhi (94 news) بھارت نے ایک ہی لانچ کے ذریعے متعدد اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید’’اگنی‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اڈیشہ کے ساحل کے قریب ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس تجربے میں’’ملٹی پل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹڈ ری اینٹری وہیکل‘‘ (MIRV) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، اس ٹیکنالوجی کی بدولت ایک ہی میزائل سے کئی جنگی ہتھیار (Payloads) فائر کیے جا سکتے ہیں جو بحر ہند کے وسیع علاقے میں پھیلے مختلف اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بھارت دنیا کے ان 5 مخصوص ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو ایک ہی میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد ایٹمی یا روایتی ہتھیار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق یہ تجربہ ’’اگنی-5‘‘ میزائل کا ایک جدید ورژن تھا جسے ’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت لانچ کیا گیا تاکہ ایم آئی آر وی (MIRV) ٹیکنالوجی کی درستگی اور افادیت کی توثیق کی جا سکے۔
اس سے قبل بھارت نے گزشتہ برس مارچ میں اس ٹیکنالوجی کا پہلا تجربہ کیا تھا۔ وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ زمین اور بحری جہازوں پر نصب ٹریکنگ سسٹمز کے ذریعے میزائل کے پورے راستے کی نگرانی کی گئی اور تمام مشن مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔



