National

Security bail of Shahbaz Sharif's son Salman Shahbaz approved

Islam Abad (94 news) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایئرپورٹ پر سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

سلیمان شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے۔

گزشتہ روز سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ سلیمان شہباز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا، منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button