National

High Court orders extension of winter vacation in schools

Lahore (94 news) In all private enterprises in case of smog remediation 2 روز گھروں سے کام کرنے اورسکولوں میں تین روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا۔

عدالت نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں دوسرے ہفتے تک توسیع کا حکم دیدیا،عدالت نے کمرشل مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا عندیہ دیدیااور اتوار کے روز مارکیٹ مکمل طور پر بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی، سموگ کے تدارک ودیگر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواستوں پر سماعت کی، تمام پرائیویٹ اداروں میں 2 روز گھروں سے کام کرنے اورسکولوں میں تین روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیاگیا۔

لاہورہائیکورٹ نے کمرشل مارکیٹ رات10 بجے بند کرنے کا عندیہ دیدیا،عدالت نے اتوار کے روز کمرشل مارکیٹ مکمل طور پر رکھنے کا عندیہ دیدیا۔

عدالت نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں دوسرے ہفتے تک توسیع کا حکم دیدیااورآئندہ سماعت پر ڈی سی سے سموگ تدارک میں ٹیکنالوجی استعمال پر رپورٹ طلب کرلیا۔

عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے ٹی وی ، اخبار پر اشتہار دینے کی ہدایت دیدی اور آئندہ سماعت پر سیف سٹی ممبر کو بھی طلب کرلیا، عدالت نے کمرشل مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی رپورٹ ڈی سی سے طلب کرلی، ڈی سی لاہورنے کہاکہ ہمیں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ دے دیا جائے ،عدالت نے کہاکہ صنعتوں کو وارننگ لیٹر دیں اگرعملدرآمدنہ ہوتوان کے خلاف اسخت ایکشن لیں ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button