the game

Lush Inter-Departmental National Kabaddi Championship Competition, DGFDA Muhammad Asif Chaudhry Chief Guest

Faisalabad (94 News City Reporter) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سرسبز انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جو کبڈی سٹیڈیم ملک پور میں کھیلے گئے۔ اس موقع پر صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن/سابق ایم پی اے رانا علی عباس، سیکرٹری شہباز رندھاوا، صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن/ سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر، سیکرٹری رانا عمران احمد خاں، دیگر عمائدین شہر علی رضا ڈوگر، محمد امین گڈو، منظور بٹ، میاں عبدالرئوف، عامر ڈوگر اور بڑی تعداد میں شائقین کبڈی موجود تھے۔ یہ چیمپین شپ ڈویژنل و ضلعی کبڈی ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے کبڈی کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، پولیس، واپڈا، پی او ایف واہ، ایچ ای سی، پی ایس ایف اور دیگر شامل ہیں فائنل مقابلہ پاکستان آرمی اور ایئر فورس کی ٹیموں کی ٹیموں جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے واپڈا اور ایچ ای سی کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔ مہمان خصوصی ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا سیمی فائنل کی ٹیموں سے تعارف کرایا اور کبڈی کا میدان سے سجا کر قومی سطح کے مقابلوں کے انعقاد کی تفصیلات کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کبڈی کے کھیل کے فروغ کے لئے منتظمین کی کاوشوں اور شاندار انتظامات کو سراہا اور کہا کبڈی قدیم اور روایتی کھیل ہے جو اس خطے کی ثقافت کا اہم حصہ ہے، یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ قومی جذبے اور ثقافتی ورثے کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کا کھیل جسمانی طاقت، پھرتی اور ذہنی حکمت عملی کا بہترین امتزاج ہے جس سے صحت مند سرگرمیوں کو تقویت اور کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے نظم و ضبط اور کھیل کےاعلی معیار کی عمدہ مثال قائم کی اور یہ عنصر دیہی و شہری علاقوں کے درمیان کھیلوں کے روابط کو مضبوط بنانے کا باعث ہے۔ سابق ارکان صوبائی اسمبلی رانا علی عباس، فقیرحسین ڈوگر اور ایسوسی ایشنز کے دیگر عہدیداروں نے مہمان خصوصی ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کبڈی کے کھیل کے لیے پرعزم ہیں اور اس قسم کے قومی سطح کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button