National
Commissioner Salut Saeed visited Kamadal Bazar, official report declared satisfactory


Faisalabad (94 news) کمشنر سلوت سعید نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ کیااوررمضان سپیشل پیکج کے تحت فری آٹا کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے خواتین ومرد کے بیٹھنے کے انتظامات دیکھے اور جملہ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔کمشنرسلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے ہمراہ اقبال سٹیڈیم وہاکی سٹیڈیم میں فری آٹا پوائنٹس کا معائنہ کیا اور کاؤنٹرز پر مستحقین کے کارڈز کی سکیننگ کے عمل کو چیک اورفری آٹا کی فراہمی کو بھی دیکھا۔انہوں نے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات چیک کئے اور مردوخواتین سے انتظامات وآٹا ملنے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے جملہ انتظامات کو سراہا۔قبل ازیں کمشنر نے ماڈل بازار میں پھل وسبزیوں کی فروخت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں کریانہ کی اشیاء وپھل اورسبزیاں عام مارکیٹ کے ریٹ سے تقریبا 50 روپے تک سستی دستیاب ہیں۔کمشنر نے سبزیوں کے معیار کو بھی دیکھا اور موقع پر موجود خریداروں سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔