Events / Seminars

Making women self-sufficient in driving is the main source of women empowerment, Nasir Javed Rana

Faisalabad (94 News City Reporter) پولیس خدمت مرکز میں قائم سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ڈرائیونگ سکول میں کامیابی سے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے کورس مکمل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا ڈرائیونگ میں خود کفیل ہونا انہیں اعتماد اور خودمختاری فراہم کرتا ہے، جبکہ عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی معیاری اور عملی تربیت کی فراہمی وومن ایمپاورمنٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ذمہ دارانہ رویہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کی محتاط اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کورس مکمل کرنے والی خواتین نے ڈرائیونگ کی عملی تربیت فراہم کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button