National

Police Union President Mian Anwar Hussain, Sheikh Waseem Afzal and Muhammad Safdar met the promoted police officers.

Faisalabad (94 News City Reporter) Police Union President Mian Anwar Hussain, سیاسی و سماجی شخصیات شیخ وسیم افضل اور محمد صفدر کی تھانہ ڈی ٹائپ کالونی اور تھانہ گلبرگ میں ترقی پانے والے پولیس افسران سے ملاقات کی۔

میاں انور حسین، شیخ وسیم افضل اور محمد صفدر نے پنجاب پولیس فیصل آباد میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BUT) کے عہدے پر ترقی پانے والے غضنفر علی اور محمد سہیل اختر سپرا سے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی اور تھانہ گلبرگ میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور ترقی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور معاشرے میں امن و امان کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا سدباب اور منشیات جیسی لعنت کے خلاف مؤثر کارروائی ایک اہم قومی و سماجی ذمہ داری ہے، جسے پولیس افسران پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔

وفد نے کہا کہ محنت اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ملنے والی ترقی نہ صرف متعلقہ افسر کے لیے اعزاز ہے بلکہ اس کے لیے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ذمہ داری بھی بڑھا دیتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ غضنفر علی اور سہیل اختر سپرا اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی قانون کی بالادستی، میرٹ، انصاف اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے۔

ملاقات کے اختتام پر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز غضنفر علی اور سہیل اختر سپرا نے وفد کا شکریہ ادا کیا ، میاں انور حسین، شیخ وسیم افضل اور محمد صفدر نے پولیس افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس اور سول سوسائٹی کے درمیان مثبت تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button