Meeting on Cotton care chaired by Secretary Agriculture Punjab


Faisalabad(94 News City Reporter) Under the chairmanship of Secretary Agriculture Punjab Iftikhar Ali Sahu, a provincial level committee meeting regarding cotton care was held at Agriculture House. In the meeting, the current situation of cotton was reviewed in detail and a briefing was given on picking, production and quality of Agiti cotton. On this occasion, Punjab Agriculture Secretary Iftikhar Ali Sahu said that the cotton production in the province. 55 لاکھ گانٹھوں کے حصول کیلئے فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 137 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جبکہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق کپاس کی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کاٹن انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی آمد اور روئی کا درست ریکارڈ مرتب کریں۔مزید برآں، سیکرٹری زراعت پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو آئندہ 30 دنوں کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت کے لیے خصوصی ٹاسک دئیے اور اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ فارمیشنز کاشتکاروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورکاشتکاروں کو کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ، نیوٹریشن اور ایریگیشن مینجمنٹ بارے خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ پیداوار اور معیار میں بہتری لائی جا سکے۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کپاس کو گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے۔ چنائی کرنے والی خواتین کو تربیت فراہم کی جائے اور اچھی کوالٹی کے حصول کے لیے چنائی ترجیحاً سپروائزرز کی نگرانی میں کرائی جائے۔اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ عامر شہزاد کنگ، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں،ڈپٹی سیکرٹری زراعت پلاننگ کاشف بشیر، چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید سمیت ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔



