Events / Seminars

In collaboration with FWMC and GC Women's University ”In collaboration with FWMC and GC Women's University ” In collaboration with FWMC and GC Women's University

Faisalabad(94 news) In collaboration with Faisalabad Waste Management Company and Government College Women's University, Madina Town ”In collaboration with FWMC and GC Women's University ” مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔

جی سی ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروزتھے۔ سیمینار کے دیگر شرکاء میں رجسٹرار وومن یونیورسٹی آصف ملک،سینئر منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر اسماء عزیز کے علاوہ فیکلٹی ممبرز اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طالبات صاف ستھرے ماحول کا شعور اجاگر کرنے اور شہریوں کو صفائی سے متعلق انکی ذمہ داریوں کو مائل کرنے کیلئے صفائی وآگاہی مہم کا حصہ بنیں۔صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے صفائی کے موضوع پرتعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو اخلاقی اور معاشرتی اقدار و زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروانے میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے پروگرامز بھی مرتب کئے جا رہے ہیں تا کہ ویسٹ جنریشن میں کمی لائی جا سکے۔ آگاہی مہم میں اساتذہ کی شرکت سے کمیونیکیشن پروگرامز کی افادیت میں اضافہ ہو گا۔رجسٹرار جی سی وومن یونیورسٹی آصف ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کو ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں کی بھی تربیت اور مہمات کا حصہ بناتے ہیں جس سے نہ صرف انکی شخصیت ابھر کر سامنے آتی ہے بلکہ وہ معاشرے کی ترقی کا بھی حصہ بنتے ہیں۔سینئر منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ماحولیاتی انحطاط اور موسمیاتی تبدیلیاں لوگوں کی زندگیوں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہیں اسی طرح پاکستان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی ایک چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے مقاصدکے تحت ہائی جین انڈیکیٹرزکے اہداف پورے کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ سیمینارکے شرکاء نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئے گئے حکومتی اقدامات کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہارکیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے ادارہ ہذا کی جانب سے آگاہی پروگرامز میں بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button