Events / Seminars

Government MC High School Samanabad Faisalabad student Mohammad Abdullah

Faisalabad (94 News City Reporter) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم جناب رانا سکندر حیات کے وژن کے تحت محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے عشرہ رحمت للعالمین ۖ کے سلسلے میں منعقدہ ادبی اور علمی مقابلہ جات میں فیصل آباد ڈویژن بھر میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول مدنی چوک سمن آباد فیصل آباد کے ہونہار طالبعلم محمد عبداللہ نے بیت بازی کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے، والدین اور شہر کا نام روشن کر دیا۔اسی طرح اسی ادارے کے ایک اور طالبعلم نے کلامِ نعت کی تحت اللفظ خوانی میں ضلع فیصل آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر پورے اسکول میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر پرنسپل جناب عامر شہزاد کو اسکول مینجمنٹ کونسل، علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات، اور اساتذہ کرام نے مبارکباد پیش کی۔ جناب عامر شہزاد نے کہا:>آج کا دور خود اعتمادی اور کمیونیکیشن کا ہے۔ جو طلبہ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، وہ عملی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔ادبی سرگرمیوں کے انچارج جناب ناصر مصطفوی اور ان کی ٹیم نے طلبہ کی بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے ان مقابلوں کے لیے انہیں بھرپور تیاری کروائی اور بروقت سیٹرز تک رسائی کو یقینی بنایا۔یہ کامیابیاں اس بات کی غماز ہیں کہ جب تعلیمی اداروں کی قیادت، اساتذہ اور طلبہ ہم آہنگ ہو کر کام کرتے ہیں، تو نتائج نہایت شاندار نکلتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button