”Plantation for Generation” The special campaign is a revolutionary step with new thinking and determination, Muhammad Asif Chaudhry


Faisalabad(94 News City Reporter) Director General FDA Muhammad Asif Chaudhry has said that ”Plantation for Generation” کی خصوصی مہم نئی سوچ وعزم کے ساتھ انقلابی قدم ہے جس کے ذریعے شہر بھر میں بڑے سائز کے ایک لاکھ پودے اگانے کا حقیقت پسندانہ ہدف حاصل کیا جائے گا اور پائیدار بنیادوں پر سر سبز فیصل آباد کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹیشن فار جنریشن مہم کے تحت ایف ڈی ی اے سٹی میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل مقصود پنوں، کنسلٹنٹ ہارٹیکلچر رانا سجاد و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے ائندہ نسلوں کے لئے صاف ستھرے، صحت مندانہ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے شجرکاری کی اس خصوصی مہم کو انتہائی اہمیت و افادیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر فیصل اباد راجہ جہانگیر انور نے جس بہترین نظریے کے تحت شجر کاری کی یہ الگ تحریک شروع کی ہے اس کی کامیابی کے مثبت اور مفید اثرات آئندہ نسلوں تک پہنچیں گے کیونکہ مقامی ماحول میں پرورش پانے والے مختلف اقسام کے کم از کم پانچ فٹ سائز کے پودے چار دیواریوں کے اندر و دیگر محفوظ جگہوں پر لگائے جا رہے ہیں جن کی حفاظت میں اسانی اور نشوونما پر خصوصی توجہ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ شجرکاری کی یہ مہم محض رسم نہیں بلکہ اسے حقیقت کا روپ دیں گے جس کے تحت ایف ڈی اے کے زیر اہتمام 20 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں جن میں ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب وسیع جگہوں کے علاوہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی شریک عمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے کہا کہ وہ لگائے جانے والے پودوں کی جیو ٹیگنگ کو یقینی بنائیں اور ان کی بقا وہ دیکھ بھال پر خصوصی توجہ مرکوز کر کے مطلوبہ نتائج سو فیصد حاصل کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند و دیگر افسران نے بھی پودے لگائے۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسران نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے منتظمین کو بھی پلانٹیشن فار جنریشن مہم میں حصہ لینے کے محترک کیا اور ستارہ گولڈ سٹی، سوئیس پارک سٹی، ماڈل سٹی ٹو و دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے اور انہیں پروان چڑھانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔



