Events / Seminars

Municipal Corporation Faisalabad ISO9001 (ISO) It became the first local government of Punjab to get the certification

Faisalabad(94 News City Reporter) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد پنجاب کی پہلی لوکل گورنمنٹ بن گئی جس کی پلاننگ برانچ نے برطانیہ کی کمپنی کے سخت ترین مراحل کامیابی سے مکمل کرکے ”آئی ایس او9001 (ISO)” سرٹیفیکیشن حاصل کرلی۔ آئی ایس او سرٹیفیکیشن کا اعزاز ملنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ تھے جنہوں نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن کا نوٹیفیکیشن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی کے حوالے کیا۔ تقریب میں ارکان اسمبلی،مسلم لیگی رہنما،انتظامی افسران،تاجر،سول سوسائٹی اور میونسپل کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ کو سرٹیفکیشن ملنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔چیف آفیسر نے کمشنر فیصل آباد اور ارکان اسمبلی کا شکریہ اداکیا اور یقین دہانی کرائی کہ یہ اعزاز برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ45 لاکھ سے زائد آبادی کو میونسپل سروسز فراہم کرنے والے ادارہ کا آڈٹ ضروری تھا اور یہ سفر اسی دن شروع ہوا جب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالا۔انہوں نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے حصول کے دوران ہونے والے پروسیجر سے آگاہ کیا اور بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی تمام برانچز کا ریکارڈ ای فائلنگ پر موجود ہے۔کمشنر فیصل آباد نے میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہونے پر اہلیان فیصل آباد اور سی او کارپوریشن سمیت میونسپل آفیسر پلاننگ شیریں نیوٹن کو مبارکبادی اور اللہ پاک کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب وہ ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر فائض تھے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کی برانچز کے امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ترجیح رہی اور دوران تعیناتی ایک بھی مینوئل فائل پر دستخط نہیں کئے بلکہ تمام ریکارڈ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سر فخر سے بلند ہوا جب برطانیہ کی کمپنی نے بلڈنگز کے نقشوں کی منظوری کے امور کو سرٹیفائیڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ بغیر نقشہ منظوری عمارات کی تعمیر کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے میٹنگ کرکے ریکارڈ کا موازنہ کیا گیا جبکہ آئندہ ماڈل نقشوں کا طریقہ کار لایا جارہاہے۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن دیگر برانچز کو بھی اسی طرز پر آئی ایس او9001 سرٹیفیکیشن کے لئے پرعزم ہے۔کمشنر نے کہا کہ پلاننگ برانچ کی سرٹیفیکیشن کے بعد میونسپل حدود کے باسی عالمی معیار کی سروسز حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے تندہی اور شفافیت سے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button