Even the threat of death cannot stop her from returning home, Sheikh Hasina's announcement to return to Bangladesh in December


New Delhi(94 news) بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ ”موت کے خطرے“ کے باوجود دسمبر میں اپنے ملک واپس جائیں گی۔
Sheikh Hasina August 2024 سے بھارت میں روپوش ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک کے نتیجے میں اپنی 15 سالہ سخت گیر حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
شیخ حسینہ نے بذریعہ ای میل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں وطن واپسی پر درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ لیکن میں فیصلہ کرچکی ہوں اور موت کا کوئی خطرہ مجھے اپنے وطن واپس آنے سے نہیں روک سکتا۔کئی ماہ سے وہ میری واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اب جب میں وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ مجھے واپس آنے کی اجازت دینے کے بجائے دھمکیاں دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ شیخ حسینہ کے بقول ”سچ کہوں تو بنگلہ دیشی حکام کے یہ متضاد بیانات بہت کچھ ظاہر کرتے ہیں۔“
انٹرویو کے دوران شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش واپسی کے انتظامات کے لیے ان کا بھارت سے مدد لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے تو وہ کیوں کسی دوسرے ملک سے اپنی حوالگی کی درخواست کریں؟حوالگی دو خود مختار ریاستوں کا معاملہ ہے۔ بھارت اپنے قوانین، پالیسیوں اور قومی مفادات کے مطابق خود فیصلہ کرے گا۔ان کے وکلا نے نئی دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے ذریعے ان کے بنگلہ دیشی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔وہ دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کی تیاریاں پہلے ہی کر رہی ہیں۔
شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ ”میں مرنا نہیں چاہتی۔ میں زندہ رہنا اور اپنے ملک کی خدمت جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ لیکن اگر وطن واپس آنے کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔“



