The scholars of Ahl al-Sunnah condemn corruption and terrorism


Faisalabad (94 news) پاکستان میں فساد فی الارض، دہشت گردی پھیلانے اور کرنے کی شدید ترین الفاظ میں علماء مشائخ اہل سنت مذمت کرتے ہیں۔ پیغام پاکستان کو عام کرنے کی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں شہداء کو سلام عقیدت پیش اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد و اعلان کرتے ہیں۔ بین المسالک ہم آہنگی اتحاد امہ،مذہبی بھائی چارہ،بین المذاہب رواداری مثالی ماہ ربیع الاول میں مزید بہترکرنے کا عزم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ تنظیمات اہل سنت پاکستان کے علماء مشائخ نے جامعہ غوثیہ طارق آباد میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔ عالمی مبلغ صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ نے خاتم النبین حضور اکر مﷺ کے عاشقان پر زور دیا کہ اپنے عمل سے اجتماعات و جلوسوں میں کسی کی دل آزاری نہ ہونے دیں اور غیر شرعی امور سے گریز کریں۔ اس موقع پرملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا کہ ولادت و سیرت النبیﷺ کے اجتماعات میں اسوہ رسول پاکﷺ کا درس عام کیا جائے جو کہ پوری انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک مینارہ نور مشعل راہ ہے۔ صاحبزادہ سید منصورالحق شاہ،علامہ محمد شریف کھرل، پیرمحمد صدیق الرحمن،علامہ عزیز الحسن اعوان،مولانا اصغر علی گولڑوی،قاری عاشق علی نعیمی،صاحبزادہ ابرار حسین جلوی،صاحبزادہ سید محسین الدین سیالوی،قاری محمد تنویر طاہر راٹھور، کشمیری رہنما ملک فلامت، مولانا رضاامین سیفی،علامہ محمد اکمل رضوی،صاحبزادہ جاوید احمد رضوی،حافظ محمد سلیم چشتی،صاحبزادہ محمد احمد،قاری محمد اجمل مہاروی،علامہ علی احمد صابر، مولانا سجاد احمد سرداری، صاحبزادہ محمد شعیب احسن مدنی،نویدمصطفائی،صاحبزادہ سید مقبول حسین شاہ،قاری عبدالحفیظ مجددی، مولانا امان نورانی،صوفی جمال احمد معصومی و دیگر علماء مشائخ نے اپنے بیانات میں کہا کہ یقینا اس وقت مسلم امہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ متنازعہ مقررین بلانے سے گریز کیا جائے اور تعصب،فرقہ واریت،عدم برداشت جیسے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔اختلاف رائے کو تنازعات کی بنیاد نہیں بننا چاہئے اپنی ذات کو دوسروں کیلئے ایک مثال بننا چاہئے اور اپنا عقیدہ چھوڑو نہ دوسروں کے عقائد کو چھیڑونہ پر عمل ہونا چاہئے۔ضابطہ اخلاق کی پاسداری ریاستی ادارہ جاتی نظام سے امن وامان کیلئے مکمل تعاون کیا جائے اپنی آراء کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے سے پرہیز کیا جائے بین المسالک ہم آہنگی ہر گز ٹوٹنے نہیں دینگے۔ اختتام پر صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ نے ملک وقوم کی سلامتی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے، شہداء کی بلندی درجات ومغفرت اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کرائی۔



