The FDA opened the occupied corridor near the flats, thanks to the residents


Faisalabad (94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں ایف ڈی اے کے فلیٹ سے ناجائز قبضہ ختم اور فلیٹس کے قریب عوامی راستے کیلئے بند کی گئی گلی میں مشینری کے ذریعے تجاوزات کا خاتمہ کرکے گیٹ اکھاڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں انسپکشن کی تو بعض افراد نے ایف ڈی اے فلیٹس کے قریب پختہ تجاوزات قائم کرکے گلی کو بند کر رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشینری کی مدد سے پختہ تجاوزات و شیڈز کو مسمار کردیاگیا اور گیٹ اکھاڑ کر راستے کو کلیئر کر دیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایف ڈی اے کے فلیٹس میں دکان پر ناجائز قبضہ کرکے وہاں سے دوسری جانب راستہ بنانے پر محکمانہ کارروائی کی گئی اور ناجائز قبضہ ختم کرکے دکان کو واگزار کرا لیا گیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ تجاوزات اور ناجائز تعمیرات سے اجتناب کیاجائے بصورت دیگر قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔



