National

If sports are isolated in a hospital, Mian Mohammad Yunus

گورنمنٹ بوائزہائی سکول 67ج ب سدھار میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

Improvements(94 News Special Correspondent) گورنمنٹ ہائی سکول 67ج ب سدھار میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بھر پور حصہ لیا طلباء نے سکول میں کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں میں دوبارہ کھیل شروع ہونے سے صحت مند معاشرہ قائم ہو گا طلباء کی سوچ بہتر ہو گی اور ہر قسم کی برائی سے بچا جا سکے گا کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے یہ اظہار ہیڈ ماسٹر میاں محمد یونس نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں محمد طاہر، رانا محمد اکبر، میاں محمد اشرف، علی اویس ورک، عبدالخالق گجر، محمد حنیف، محمد بلال و دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ جرائم اور نشے جیسی لعنت سے بچنے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہونا بہت ضروری ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button