National

Which cities in Punjab have the highest number of patients with corona?

Lahore (94 news) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 2لاکھ 45ہزار 544تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے جن کی تعداد 12ہزار 878ہے۔

راولپنڈی میں 2ہزار225، گوجرانوالہ میں 1435، ملتان میں 1220اورفیصل آباد میں 1662کنفرم مریض موجود ہیں۔ صوبہ پنجاب نے ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی ہے جس میں 90ہزار 871افراد شامل ہیں۔ کنٹیکٹ ٹریسنگ کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے مزید4ہزار 887مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی اور سی ای او میوہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button