The Deputy Commissioner inaugurated the three-day Maryam Nawaz Sports Festival at Chak Jhamra


Faisalabad (94 News Sports Reporter) Pakistan Muslim League (The)چک جھمرہ کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سپورٹس فیسٹول شروع ہوگیا۔فیسٹول25 دسمبر تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں بیڈمنٹن،رسہ کشی،اتھلیٹکس اور کرکٹ کے مقابلے ہونگے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(T)ندیم ناصر نے مسلم لیگی رہنماؤں آزاد علی تبسم اورحاجی اجمل چیمہ کے ہمراہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر،چیف آرگنائزر رانا حسام ایڈووکیٹ،تنظیم مسلم لیگ (The) کے صدر،جنرل سیکرٹری،اراکین سمیت تحصیل افسران اور شائقین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر تحصیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں شریک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں انسان میں نظم وضبط،تحمل مزاجی اور برداشت جیسے اوصاف حمیدہ پیدا کرتی ہیں جن کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے اور تین روزہ مریم نواز سپورٹس فیسٹیول اسی سلسلے کی کڑی ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے بڑا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔انہوں نے چیف آرگنائزر،اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی۔سپورٹس فیسٹیول کے پہلے روز مختلف گیٹگریز کے مقابلے بھی منعقدہوئے۔



