National

The PTI formed an alliance with the main party before the Senate elections

Islam Abad (94news) سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں اتحاد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کو جھٹکا لگا تھا۔ کوہاٹ سے سینیٹر شمیم آفریدی اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تاہم اب حکمراں جماعت ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں اتحاد ہوگیا۔تحریک انصاف جنرل نشست پر بی اے پی کے امیدوار تاج محمد خان کو ووٹ دے گی۔بلوچستان عوامی پارٹی پی ٹی آئی کو ٹیکنو کریٹ ، خواتین اور اقلیت کی نشست پر ووٹ دے گی، پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت میں اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں،دونوں کے مابین دو روز قبل ملاقات ہوئی تھی۔
دوسری جانب سینیٹ انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز سرکاری مصروفیات موخر کر دی تھیں ، پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں جبک فیصل واوڈا نا اہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں ، کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے۔
جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں۔تاہم ۔پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کر دئیے گئےتھے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button