National

Punjab education boards have introduced open policy for examinations

Faisalabad (94 News, Mian Nadeem) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروا دی ہے۔

پالیسی کے تحت ڈویژن امپروومنٹ کیلئے 50 فیصد سے کم نمبروں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب 50 فیصد سے زائد نمبروں والے سٹوڈنٹس بھی دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔ اس سے قبل سٹوڈنٹس کو ڈویژن امپروومنٹ اور سپلیمنٹری امتحان دینے کیلئے صرف 4 مواقع دستیاب تھے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مذکورہ پالیسی سال 2019ء کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔ لاہور بورڈ کے تحت سالانہ 9 لاکھ طلبہ امتحان دیتے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button