National

Punjab government reveals purchase of expensive equipment to save Corona

Lahore(94 news) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاﺅ کیلئے مہنگے آلات خریدنے کاانکشاف ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آفس نے 3 ارب38 کروڑ 50 لاکھ روپے کی اشیا خریدنے کی منظوری دی، ذرائع کاکہناہے کہ نیب نے محکمہ صحت پنجاب سے خریداری کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق کورونا سے بچنے کیلئے سرجیکل ماسک22 روپے کا خریدنے کی منظوری دی گئی،15 لاکھ سرجیکل ماسک 3 کروڑ30 لاکھ روپے میں خریدنے کی منظوری دی،22 روپے میںخریداجانیوالا سرجیکل ماسک مارکیٹ میں 3 From 5 روپے میں دستیاب ہے،این 95 ماسک650 روپے کا خریدا گیا،3 لاکھ ماسک کی خریداری پر19 کروڑ روپے خرچ ہوئے، 650 روپے میں این 95 خریدے جانے والا ماسک 400 روپے تک فروخت ہوا۔

ڈی جی آفس نے 15 ہزار لانگ شوز3 کروڑ میں خریدے،ایک عدد2 ہزار میں پڑا،ڈاکٹرز کو مہیا کی جانے والی 10 ہزار گوگلز 6 کروڑ میں خریدی گئیں،محکمہ صحت کو فی عددگوگل 600 میں خریدنے کی منظوری دی گئی ۔دستاویزات کے مطابق لیکوڈہیڈسوپ 1000 ایم ایل تک کی بوتل 1500 میں خریدی گئی ،گلوز کی ایک جوڑی 16 روپے کی پڑی،15 لاکھ گلوز2 کروڑ40 لاکھ روپے میں خریدے گئے، ڈاکٹرز کومہیا کی جانیوالی فیس شیلڈ1500 روپے میں خریدی گئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button