

Faisalabad (94 News City Reporter) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد طاہر نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 30ویں ٹیکسٹائل ایشیا 2025 نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل نمائش کافیصل آبادمیں ہوناہمارے لئے فخرہے اور پاکستان کی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے تاہم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اس شعبہ کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں فیصل آباد کا حصہ 60فیصد ہے۔ ہمارے صنعتکار عالمی معیار کی مصنوعات بھی تیار کر رہے ہیں جن کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن اورچیمبرآف کامرس بین الاقوامی معیار کا ایکسپو سنٹر قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرائیں تاکہ ان کی تیارکردہ مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کی پوزیشن میں آسکیں۔ پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد طاہر ،شیخ محمدشفیق،شیخ محمدادریس،شیخ محمدخرم ،محمدممتازنے مختلف سٹالوں کاوزٹ کیا اور نمائش کیلئے رکھی گئی مشینری اور اشیا کی کوالٹی کو سراہا۔



