Meeting with Divisional Commissioner of YMA Faisalabad, Maryam Khan, the positive role of journalists is commendable, Commissioner Maryam Khan


Faisalabad(94 News City Reporter) وائے ایم اے فیصل آباد کے وفد کی ڈویژنل کمشنر مریم خان سے باضابطہ ملاقات مریم خان نے مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے صحافیوں کے کردار کو سراہا۔ وائے ایم اے کی جانب سے ڈویژن اور شہر کی بہتری کے لیے ڈویژنل انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمد طاہر اور سیکرٹری جنرل ذوالقرنین طاہر کی قیادت میں ڈویژنل کمشنر مریم خان سے باضابطہ میٹنگ کی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ ڈویژنل کمشنر کا کہنا تھا معاشرے میں مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے صحافیوں کا مثبت کردار قابل ستائش ہے اپنے کام کے ساتھ مخلص صحافی ہمارا اثاثہ ہیں اور ہمیشہ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ہمیشہ تنقید برائے اصلاح کرنے والے اور میرٹ پر خبر دینے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے وائے ایم اے کے ممبران طارق کمبوہ، جاوید اختر،تصور عباس، شبیر بیگ،عقیل پرویز اور شکیل سمیت تمام صحافیوں اور ڈویژن بھر کی عوام کے لیے کمشنر دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں پروفیشنل صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ڈویژنل کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کا خاتمہ اور روک تھام کرپشن کا خاتمہ عوام کی افسران تک دسترس اور بلا تاخیر ترقیاتی کام ترجیحات میں شامل ہیں صحافی برادری سے درخواست ہے میانہ روی اختیار کریں مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے مثبت کاموں کو بھی خبروں کا حصہ بنائیں وائے ایم اے کی جانب سے ڈویژنل کمشنر کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ڈویژن اور خصوصا شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل مسائل کی نشاندہی کرتے رہیں گے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔



