National

Faisalabad: The notification of increase in minimum salary could not be issued in the budget

The Punjab government fixed the minimum salary of the laborer in the budget 2024-25 at 37,000, but despite the passage of two and a half months, the notification could not be issued.

Lakhs of workers across the district are deprived of salary increase, mill owners started insisting on notification from the workers on the demand for increase.

Work charges, daily wages and workmen working in government departments, authorities, corporations, public health engineering, hospitals and other departments are also affected.

Faisalabad(94 News Mian Nadeem Ahmed)Federal and Punjab government in the budget 2024-25 minimum wage of labor 37 ہزار روپے مقرر کی جس سے مہنگائی کے مارے پنجاب بھر کے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن یہ خوشی کی لہر اس وقت عارضی ثابت ہوئی جب ڈھائی ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ مایوسی کے عالم میں مزدور اور مزدور یونینز نے ملز مالکان اور اداروں کے سربراہان سے بجٹ کے حوالے سے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا تو ملز مالکان اور اداروں کے سربراہان نے جواز پیش کیا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک نوٹیفکیشن ہی جاری نہیں کیاتو تنخواہ کیسے بڑھا دیں، مزدوروں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ نوٹیفکیشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد جاری کریں گے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ذمہ داران نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے ہی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کو سرکاری ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتاہے ۔ غریب مزدوروں میں دن بدن مایوسی بڑھ رہی ہے۔ کوئی سرکاری وغیرسرکاری ادارہ ان کی حق رسی کرنے کو تیار نہیں۔ محترمہ مریم نواز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غریب اور مزدور دوست وزیر اعلیٰ ہیں لیکن اس کے باوجود نوٹیفکیشن کا جاری نہ ہونا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جس کا فی الفور نوٹس لیا جانا چاہئے۔ پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی جگہ پریشان ہے لیکن حکومتی اداروں، اتھارٹیز، کارپوریشنز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر محکموں میں کام کرنے والے ورک چارج، ڈیلی ویجز اور ورک مین بھی اس جاری نہ ہونے والے نوٹیفکیشن کا شکار ہیں جو شب وروز جاری نہ ہونے والے نوٹیفکیشن کا انتظارکرتے ہوئے مایوس ہورہے ہیں۔ فیصل آباد ایک صنعتی اور صوبہ پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے اس شہر میں لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتے ہیں ان کے حقوق کا کون تحفظ کریگا؟ سروے کے دوران مزدور اور مزدور یونینز نمائندوں نے بتایاکہ تاریخ رہی ہے کہ ن لیگ کے دور میں مزدور خوشحال ہوا ہے لیکن اس حکومت میں مزدور کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اس بے توجہی کا ذمہ دار کون؟ مزدوروں نے گورنر پنجاب، وریز اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے پرزور مطالبہ ہے کہ بجٹ میں منظور کم از کم تنخواہ کا جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button