National

Court in schools 3 Order to furnish notification of daily leave

Govt. holidays in educational institutions of Punjab 2 مختلف فیز میں تقسیم کیا ہے

Lahore (94 news) عدالت نے سکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ نوٹیفیکشین تیار کر لیا گیا ہے، اسکولوں میں تین دن چھٹیاں ہوں گی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت کل نوٹیفیکیشن ہر صورت پیش کرے۔ سماعت کے دوران عدالت نے اسکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز انسداد اسموگ کے حوالے سے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسموگ کے تدراک کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے۔

نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیوں کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے۔آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئے کہ اسموگ کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سے رابطہ کیا جائے۔ انہیں بتایا جائے اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں۔ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کے بعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رول بنایا جائے۔آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ تمام اسکول ہفتے میں 3 روز بند کرنا ہوں گے، اس حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں۔

Govt. holidays in educational institutions of Punjab 2 مختلف فیز میں تقسیم کیا ہے۔ پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔ 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔ جبکہ 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button