National

شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے ضروری ہے، اگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے، وزیراعظم عمران خان

Islam Abad(94 news) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے انتہائی ضروری ہے،آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپناطرززندگی بدلیں، پاکستان کوہرابھراکرنے کیلئے نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جوموسمیاتی تبدیلی سے متاثرہوئے،خیبرپختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے، ہمارااگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ لاہورکوایک وقت میں باغوں کاشہرکہاجاتاتھا،لاہورمیں 70 فیصددرخت کاٹ دیئے گئے، درخت کاٹنے کے باعث آج لاہورمیں آلودگی ہے،پشاورکوپھولوں کاشہرکہاجاتاتھالیکن آج صورتحال مختلف ہے،ان کاکہناتھا کہ لاہورمیں شجرکاری کیلئے 50 مقامات کی نشاندہی کی،میواکی ٹیکنالوجی کے ذریعے پودے لگارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button