National

Former provincial adviser Malik Qasim Khan also left PTI along with his colleagues

Peshawar(94 news) خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے کہا کہ سب اتفاق رائے سے پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، ہم پر کوئی دباﺅ نہیں، ہم رضاکارانہ طور پر آئے ہیں، ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف میں انصاف کا کوئی نام نہیں ، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ۔

تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے کہاکہ سیاست نہیں چھوڑ رہے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں،آئندہ کا لائحہ عمل مل بیٹھ کر طے کریں گے ۔

ملک قاسم خان کاکہناتھا کہ کرک کے منصوبوں کو ختم کیا جا رہا ہے، زیادتیاں اور ناانصافیاں کب تک برداشت کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ ہم کھانے والے نہیں کھلانے والے ہیں،مرکز اور صوبہ دونوں کرک چلا رہاہے ،سابق صوبائی مشیر نے کہاکہ ہمارے ضلع کورائیلٹی کیوں نہیں دیتے،پانچ سال سے لڑ رہے ہیں ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button