FDA's operation against encroachment continues, cases filed


Faisalabad (94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ اور ارشد مارکیٹ جھنگ بازار سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں استعمال ہوئے والا سامان و میٹریل قبضہ میں لے کر قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے فیلڈ میں انسپکشن کی تو بعض دکانداروں نے ڈجکوٹ روڈ، ارشد مارکیٹ اور حسین مارکیٹ جھنگ بازار میں عارضی و پختہ تجاوزات قائم کرکے سرکاری جگہ پر قبضہ اور عوامی گزرگاہوں کو روک رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرکے سامان قبضہ میں لے لیا اور قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طر ف سے دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کاروباری سامان اپنی حدود میں رکھیں اور سرکاری جگہ پر تعمیرات سے گریز کریں علاوہ ازیں کاروباری سامان رکھ کر سٹرکوں و راستوں کو روکنے سے اجتناب کیاجائے بصورت دیگر تجاوزات کرنے سے باز نہ آنیوالے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔



