National

Your roof, your home ”Loan Programme, Facilitation desk set up in DC office, Commissioner visit with DC

Faisalabad (94 news) On the instructions of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif ”Your roof, your house ”In connection with the loan program, a facilitation desk was established in the DC office. Commissioner Salut Saeed Deputy Commissioner Captain(T)ندیم ناصر کے ہمراہ ڈیسک کا دورہ کیا۔کمشنر نے درخواست گزاروں سے ملاقات کی اور عملے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ کے بارے میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی معلومات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیااور سوشیو اکنامک رجسٹریشن میں شہریوں کے ریکارڈ کے اندراج اور نئے افراد کی رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہی لی۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی واسا اورایف ڈبلیو ایم سی سے متعلق شکایت کے اندراج کے عمل اور اسکے حل کی پیشرفت کو چیک کیاجبکہ ایک درخواست گزار کو موبائل فون سے کال کرکے اس سے فرنٹ ڈیسک کی ورکنگ بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک آنے والے شہریوں کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے مستند معلومات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ فسلیٹیشن ڈیسک سے مختلف محکموں کی سروسزلینے والوں کو تیز رفتاری سے سہولت فراہم کریں۔فرنٹ ڈیسک کے قیام بارے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔کمشنر نے درخواست گزار شہریوں کے لئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور پنکھے فعال رکھنے سمیت پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی۔کمشنر نے عوام کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کے قیام پر ڈپٹی کمشنر کے اقدام کی تعریف کی۔ڈویژن کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں پر بھی اسی طرز کے فرنٹ ڈیسک قائم کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو تیز رفتار سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔فرنٹ ڈیسک سے رجوع کرنے والوں کو مختصر وقت میں سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button