National

Examination Intermediate Part Second and Composite(First) per annum 2025 Will start from April 29, tomorrow 105405 Students will attend, Secretary Board

105405 For students 325 Examination centers have been established, Sajid Naqvi

Faisalabad (94 News City Reporter) Under the direction of Commissioner and Chairperson Board of Intermediate and Secondary Education, Faisalabad, Maryam Khan, Examination Intermediate Part Second and Composite under the auspices of Education Board Faisalabad. (First) per annum 2025 The beginning of 29 It will be from Tuesday, April, for which all the arrangements have been completed and the centers have been made 100 Section 144 was also enforced within the yards so that no unauthorized person could enter the centers. According to Spokesman Education Board Faisalabad Sajid Naqvi, yesterday in the examination. 105405 Students will participate, for boys and girls in the districts of Jhang, Toba Tek Singh, Chiniot and Faisalabad near their homes and educational institutions. 325 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں تاکہ طلبا وطالبات کو پیپرز دینے کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری و کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں امتحانات سے متعلق تمام افسران و اہلکاران شریک ہوئے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خاتمہ اور صاف و شفاف امتحانی نظام کے انعقاد کے سلسلہ میں حکومت پنجاب محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور اور کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مریم خان کی ہدایات کے مطابق سخت و ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کے نتیجہ میں امتحانی مراکز میں کسی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ تودرکنار اس کے قریب پھٹکنابھی محال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کیلئے بنائے گئے امتحانی مراکز میں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والا حاضر سروس ایماندار،فرض شناس و اچھی شہرت کا حامل امتحانی عملہ متعین کیا گیا ہے تاکہ وہ ہر بچے پر یکساں نظر رکھے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ ملازمین کوبھی حساس امتحانی سنٹرز میں تعینات کرنے کی سابقہ پریکٹس کو امسال بھی جاری رکھا جائے گا کیونکہ اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ امتحان کے شفاف و شاندار انعقاد کے سلسلہ میں جن بورڈ افسران و ملازمین کو جو بھی ڈیوٹی تفویض کی جائے وہ اپنا دماغ حاضر اور آنکھیں کھلی رکھ کر اسے بہ احسن و خوبی سرانجام دے۔ اس سلسلہ میں ذرا سی بھی غفلت،کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ طلبا وطالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ طلبا وطالبات کے بہترین اور وسیع تر مفاد کے پیش نظر کسی ریگولر تعلیمی ادارے کے طلبا وطالبات کو ایک امتحانی مرکز میں نہیں رکھا گیا بلکہ ان اداروں کے زون بنا کر اس کے اندر آنے والے سکولوں کے بچوں کو کمپیوٹر کے ذریعے ری شفل کرکے بٹھایا گیا ہے تاکہ نقل لگانے کی حوصلہ شکنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ سمیت ہر تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پل پل کی موصولہ رپورٹس جمع کرکے ایک جامع رپورٹ سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران کو پہنچائی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے ہدایت کی کہ امتحان کی مؤثر نگرانی کیلئے نیک و اچھی شہرت کے حامل موبائل انسپکٹرزسمیت سپیشل مانیٹرنگ سکواڈز بھی تعینات کئے جائیں جو کہیں سے بھی گڑ بڑ کی اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرکے کسی ناخوشگوار واقعہ کے جنم لینے سے قبل ہی اس کا سرکچل کر رکھ دیں۔ انہوں نے امتحانی عملہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض محنت،لگن اور دیانتداری سے سرانجام دیں اگر ان پر کوئی اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دیں تاکہ ایسے عناصر کی بیخ کنی کرکے اسے عبرت کا نشان بنا یا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button