National

Director Livestock Dr. Sajid Iqbal visited Chiniot, inspected the Veterinary Hospital, operation theater and offices

Faisalabad(94 News City Reporter) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور سول ویٹرنری ہسپتال، آپریشن تھیٹر، دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا معائنہ کیا۔انہوں نے تحصیل چنیوٹ اور بھوانہ کے مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز (AITs) کے ساتھ چنیوٹ میں جبکہ تحصیل لالیاں کے مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز کے ساتھ لالیاں میں الگ اجلاس کی صدارت کی جن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے برڈ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نارمل فریزین، سیکسڈ اور براہمن سیمن ڈوزز کی تقسیم اور استعمال سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ موصول شدہ، استعمال شدہ اور دستیاب سیمن ڈوزز کا مکمل اور تازہ ترین ریکارڈ مرتب رکھا جائے اور متعلقہ سرگرمیوں کا ایس پی ایم ایس سسٹم پر سو فیصد اندراج یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری چنیوٹ کا بھی دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی موبائل ویٹرنری سہولیات، ریکارڈ اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا-معائنے کے دوران او پی ڈی رجسٹرز، ویکسینیشن اور مصنوعی نسل کشی کا ریکارڈ کسانوں سے براہِ راست رابطے کے ذریعے چیک کیا گیاجبکہ ادویات کے اسٹاک، کولڈ چین کی صورتحال، سرکاری ریکارڈ، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر ساجد اقبال نے ویٹرنری سہولیات کی بہتری، تشخیصی و جراحی خدمات کے مؤثر استعمال، ریکارڈ کی درست اور بروقت تکمیل، ہرڈ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر مؤثر عملدرآمد اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button