Ceremony to distribute gold medals to matric A+ grade students with the participation of Private School Alliance and Chamber of Commerce.

CEO Education Kashif Zia, Secretary Dr. Habibur Rehman, Admin Officer DC Office Riaz Hussain Anjum, Welfare Office Education Board Sardar Babar Dogar, Rauskandra Azam, Director Punjab Group of Colleges Professor Rafat Iqbal, Director Spear Group of Colleges Chaudhry Muhammad Yusuf, Chairman Alliance Sadaqat Hussain Lodhi with special participation.

Faisalabad(From Mian Nadeem)Faisalabad Board of Intermediate and Secondary Education in collaboration with All Pakistan Private Schools Alliance and Chamber of Commerce organized the Matric First Annual Examinations. 2024 ء میں اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کے 250سے زائد طلبا و طالبات میں گولڈمیڈلز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی کاشف ضیاء، سیکرٹری ایجوکیشن بورڈڈاکٹر حبیب الرحمان،ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم، ویلفیئر آفیسر ایجوکیشن بورڈ سردار بابر ڈوگر،سابق صدر چیمبر آف کامرس راؤسکندر اعظم،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر رفعت اقبال، ڈائر یکٹر سپیئر گروپ آف کالجز چوہدری محمد یوسف،چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر امجد حسین،سید اقرار شاہ، قمر الحق عابد،شیخ سلمان خالد،مسز سائشتہ صدیق،مسز گلشن،ڈاکٹر شازیہ سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کاشف ضیاء،صداقت حسین لودھی،راؤ سکندر اعظم، ریاض حسین انجم سمیت دیگر نے اے پلس گریڈحاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ جس جذبہ اور محنت سے آپ نے میٹرک میں اعلی پوزیشنز حاصل کی ہیں امید ہے آئندہ بھی اپنے ملک و قوم،شہر اور اداروں کا نام روشن کریں گے۔ ریاض حسین انجم نے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارا روشن مستقبل ہیں یہ اپنی تمام غیر ضروری مصروفیات کو ختم کرکے تعلیم کی طرف توجہ دیں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آئیں کیونکہ اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو آپکو ہر میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔ دنیا میں سینکڑوں شعبہ جات ہیں جس میں آپ اپنی حیثیت منوا سکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ صرف نمبر حاصل کرلینا ہی کافی نہیں بلکہ تعلیم کا اصل مقصد اس پر عمل پیرا ہونا ہے آج ہمارے نوجوان میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے۔ استاد کا احترام لازم ہے، جو اساتذہ کا احترام کرتے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔


