National
Elections will be held in February or March, Rana Sanaullah


Islam Abad(94 news) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میری رائے کے مطابق آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہیے، دسمبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 90 کے 120دن ہوئے ہیں، اس میں آئینی دلیل موجود ہے، آئین میں درج ہے کہ ایک مردم شماری پر دو الیکشن نہیں ہوں گے، آئین کہتا ہے کہ مردم شماری نوٹیفائی ہو جائے تو حلقہ بندیاں ضروری ہیں، حلقہ بندیاں آئینی ضروریات ہیں، اس مردم شماری پر بہت زیادہ اعتراضات تھے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے کسی نام پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، متحدہ قومی موومنٹ ( Q we have) نےکامران ٹیسوری کا نام دیا ہے، پیپلز پارٹی بھی ایک دو نام دینے کا ارادہ رکھتی تھی، فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپ کا اختیار ہے، آپ اپنا اختیار استعمال کریں،کل تک نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آ جائے گا۔ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو زد و کوب نہیں کیا گیا، جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسے کمرے نہیں ہوتے، سیل کے ساتھ اٹیچ واش روم ہوتا ہے اور وہ اوپن ہوتا ہے، ہمیں بھی ایسی ہی سیل میں رکھا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حوصلہ رکھنا چاہیے، جیلوں کا ماحول ایسا ہی ہے، اگر کسی نے کسی کے ساتھ برا کیا ہو، اس کے ساتھ برا ہوجائے تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں، اگر چیئرمین پی ٹی آئی عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں تو یہ بھی تجربہ کریں، اگر وہ اپنے عہدے کے مطابق انٹائٹلمنٹ چاہتے ہیں تو بالکل انہیں ملنی چاہیے۔