National

Eradication of recommendation culture, prosecution of victims and suppression of criminals are top priorities, CPO

Faisalabad(94 news) سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے پولیس افسران وملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کا نفاذ،سفارش کلچر کا خاتمہ مظلوموں کی دادرسی اور مجرمان کی سرکوبی اولین ترجیحات ہیں۔ تمام پولیس افسران و ملازمان میرے دست و بازو ہیں ہم سب ایک ٹیم ہے اور ہم سب نے مل کر عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر نے پولیس لائنزمیں چیف ٹریفک آفیسرمقصود احمد لون اور ان کی ٹیم سے میٹنگ کی۔سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسرکو ٹریفک ایجوکیشن اور ٹریفک انفورسمنٹ مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سٹی پولیس آفیسر نے میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر اور ٹریفک ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی،کم عمر ڈرائیورز اکثر مہلک حادثات کا سبب بنتے ہیں فیصل آباد کی سڑکوں پر کم عمر ڈرائیونگ کی کوئی گنجائش نہیں۔ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔مزید ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ خطرناک حادثات کو جنم دیتا ہے لہذا ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا ممنوعہ اوقات میں شہری حدود میں داخلہ سختی سے منع ہے۔ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس ”زیرو ٹالرنس پالیسی” In the coming days, along with traffic awareness, the scope of traffic enforcement should be expanded on the highways of Faisalabad in a more and better way and together we should play a positive role in creating a civilized society by obeying the traffic laws.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button