National
تعلیمی بورڈ نے نہم کلاس کے 11 And 12 مئی کے پیپرز ملتوی کردئیے


Faisalabad (94 news) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے موجودہ ملکی صورتحال کے باعث کلاس نہم کے11اور12مئی کو منعقد ہونیوالے تمام پیپرز ملتوی کردیئے
تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے موجودہ ملکی صورتحال کے باعث جمعرات11 مئی اور جمعہ12 مئی کو منعقد ہونیوالے کلاس نہم(میٹرک پارٹ ون) کے پہلے سالانہ امتحان2023 کے تمام پیپرز ملتوی کردیئے ہیں۔ جبکہ قبل ازیں بدھ10 مئی کو منعقد ہونیوالا پرچہ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ بدھ10 مئی،جمعرات11 مئی اور جمعہ12 مئی کے ملتوی ہونیوالے پیپرز کی نئی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
