international

Asian countries do not appear likely to end soon Coruna. WHO

Islam Abad (94 news) ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کا جلد امکان نظر نہیں آتا اس میں زیادہ وقت لگے گا اس لئے ان ممالک کے شہریوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ دیر تک حفاظتی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت (WHO)کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہی گئی ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وباءجاری رہے گی ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلاﺅ کا خطرہ برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک کو ایسے قدم اٹھانے ہوں گے جس کا فائدہ سب کو پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ اقدامات کا مقصد دنیا سے اس وائرس کو ختم کرنے کی نیت ہونی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button