Events / Seminars

SBP welcomes easy loans for small and medium enterprises: Mian Kashif Zia

Faisalabad (94 news) اسٹیٹ بینک آف پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئے آسان شرائط اور کم مارک اپ ریٹ پر قرضے فراہم کر رہی ہے تاکہ سرمائے میں کمی کی وجہ سے پریشان کاروباری افراد کی مدد کر کے اُن کے کاروبار کو مزید بڑھایا جاسکے یہ بات چیف مینجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سرفراز احمد ندیم نے آج پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں اسٹیٹ بنک کی فنانسنگ سکیمز بارے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ایکسپورٹرز بلکہ مقامی کاروباری لوگوں کیلئے بھی 6 فیصد مارک اپ ریٹ پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں مگر افسوس کہ لوگ ان سے پوری طرح مستفید نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک چھت کے نیچے سٹیک ہولڈرز، بینکرز اور رگولیٹرز کو اکٹھا کر کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
اسٹنٹ چیف مینیجر ایس بی پی طاہر عباس نے آگاہی سیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک SME’sسیکٹر کی سہولت کیلئے جدید مشینری کی امپورٹ پر،لوکل مشینری پر،پاور جنریشن، رینو ایبل انرجی،کام چلانے کیلئے سرمایہ کی ضرورت پر ودیگر کاروباری ترقی کیلئے آسان اقساط پر 6فیصد سالانہ مارک اپ ریٹ پر قرضے فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سکیمز سے چھوٹے اور درمیانے د رجے کے افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہئے اور اگر اس سلسلے میں انہیں بینکوں سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے سٹیٹ بینک کو رجوع کرسکتے ہیں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کئے جاسکیں۔
پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے چیئرمین میاں کاشف ضیاء نے بتایا کہ پاکستان بھر میں انکی تنظیم کی ممبر کمپنیوں کی تعداد 1600 سے زائد ہے۔ پی ایچ ایم اے کے ممبر ان سالانہ 3.8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرآج ایک مشکل دور سے گزر رہاہے کیونکہ17 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہونے کے ساتھ ساتھ ابھی تک ٹیکسٹائل پالیسی جاری نہیں کی گئی جس سے ایکسپورٹرز اپنے کسٹمرز سے آئندہ کیلئے آرڈرز کنفرم نہیں کرسکتے کیونکہ حکومت نے ابھی تک ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے مستقل بنیادوں پر ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔

شاہین تبسم نے کہا کے ہمارا لوکل ہوزری سیکٹر بنیان جراب و دیگر مصنوعات ملکی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کے یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ان سکیمز سے ہمارا لوکل ہوزری سیکٹر بھی مستفید ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سکیمز کی بدولت ہم جدید ٹیکنالوجی سے بین الاقوامی معیار کے پروڈکٹس بنا سکیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button