Urdu News

Department of Islamic Studies and Arabic GC University Faisalabad organized a ceremony in honor of the students

شعبہ علوم اسلامیہ و عربی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ان طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جنھوں نے بین الاقوامی تصوف کانفرنس میں مختلف انتظامی کمیٹیوں میں حصہ لیا تھا. تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر بادشاہ رحمان ( مالا کنڈ یونیورسٹی، دیر ) تھے. صدر شعبہ ڈاکٹر شمس الرحمن اور مہمان خصوصی نے اپنی گفتگو میں طلبہ وطالبات کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ہر میدان میں آگے بڑھنے اور آگے رہنے کی ترغیب دلائی. تقریب کے دوسرے حصہ میں طلبہ وطالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے

Department of Islamic Studies & Arabic GCUF
Tags
More

Related news

Close