Breaking NewsSportsUrdu News

FAKHAR UL ZAMAN RECORDS

پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے فخر زمان نے اب تک کتنے ریکارڈ بنا لیے ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Lahore(Web Desk )پاکستان کرکٹ ٹیم میں کئی لیجنڈز آئے ،ان میں تازہ ابھرتا نام فخرزمان کا ہے،جس نے اپنے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل کی بدولت شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کرلیا، اس اوپنر نے ایسا شاندار کھیل پیش کیا کہ کرکٹ کے ریکارڈز کم پڑنے لگے۔

1992کا عالمی کپ اور 2009 کا ٹی 20 عالمی کپ اٹھانے والی ٹیم پاکستان جو گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی بھی لے اڑی تھی، اسی ایونٹ کے دوران ٹیم میں فخر زمان نامی اوپنر کا نیا اضافہ ہوا ،جو حال ہی میں زمبابوے میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز میں بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں سنچری اور دو روز قبل تاریخی اور نا قابل شکست ڈبل سنچری بنانے والے فخر زمان نے اب تک صرف 18ایک روزہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی لیکن ان 18میچز میں ان کی شاندار کارکردگی کے باعث کئی پرانے ریکارڈپاش پاش ہوگئے کہ کرکٹ کی تاریخ بدلتی نظر آنے لگی۔

Tags
More

Related news

Close