National

Faisalabad: Vigorous operations against Atayat continue, CEO Health Dr. Shehzad Mahmood sealed the illegal clinic and laboratory in Mukoana.

Faisalabad (94 News City Reporter) ضلع بھر میں عطائیت کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس ضمن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمودنے ٹیم کے ہمراہ مکوآنہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کلینک اور لیبارٹری کو سیل کردیا۔

مزید برآں سرکاری سیل توڑنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ سی ای او ہیلتھ نے واضح کیا کہ عطائیت کے خلاف کوئی رعایت، سفارش اور ہمدردی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے، غیر قانونی طبی سرگرمیوں اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو عطائیت سے پاک کرکے شہریوں کو محفوظ، معیاری اور مستند طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button