Events / Seminars
An awareness walk was organized under the auspices of the District Health Office regarding World Polio Prevention Day


Faisalabad(94 News City Reporter) عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زیراہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمودنے کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ڈاکٹر خاور شوکت، سی سی او کمیونیکیشن نیٹ ورک طیب رفیق، ڈسٹرکٹ سرویلنس افسر اسد حبیب نیازی، کلسٹر کوآرڈینیٹر آگاہی عبدالجبار اور ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے رکن ارشد انصاری سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔اس موقع پر پولیو کے خاتمے کے لئے عوامی آگاہی کی اہمیت اجاگر کی گئی اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے آگاہی مہم اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔



