Events / Seminars
The Catholic Cathedral held a ceremony regarding the Coronation of the Blessed Virgin Mary


Faisalabad(94 News City Reporter) کیتھولک کیتھڈرل فیصل آباد میں مقدسہ مریم کی رسمِ تاج پوشی کے حوالے سے ایک پروقار اور روح پرور پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔پاک ماس کی قیادت فادر ظفر اقبال نے کی اور مومنین کو روح پرور پیغام سے مستفید کیا۔ پاک ماس میں فادر شاہد نذیر اور فادر شیروز عاشق نے معاونت کی۔ فادر شیروز عاشق نے کلامِ مقدس کی روشنی میں پیغام دیتے ہوئے مقدسہ مریم کی عظمت و تکریم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدائے واحد کی عبادت کرتے ہیں اور مقدسہ مریم کی عظمت و احترام کرتے ہیں، پاک ماس میں فادرز، سسٹرز، مناد صاحبان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت ۔پاک ماس کے اختتام پر بیماروں کی تندرستی، کلیسیا کے اتحاد، ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



