National

A delegation of Bureau Chiefs of Electronic Media met with RPO Faisalabad Inamur Rahman Malik.


Faisalabad (94 News City Reporter) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک سے الیکٹرانک میڈیا کے بیوروچیفس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں عبدالباسط، خرم شہزاد، سجاد حیدر، غلام دستگیر، شہروز عباد، جاوید اختر، شیراز احمد، محمد طیب، محمود احمد، محمد عزیز، ملک خالد، جویریہ اور سیکرٹری پریس کلب شوکت علی وٹو شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی تعاون، عوامی مسائل کے حل اور میڈیا کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران بیوروچیفس نے پولیس گشت کے نظام، بچوں کے تحفظ، بچوں کے حقوق سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے پمفلٹس کی تقسیم اورریجن بھر کے تھانوں میں ایس ایچ اوز کی موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے۔ آر پی او انعام الرحمن ملک نے وفد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان امور پر مؤثر اقدامات اور عوامی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم کسی بے گناہ شہری کے خلاف جھوٹی یا من گھڑت منشیات کی کارروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس گاڑیوں میں جدید ٹریکرز کی تنصیب کے ذریعے پٹرولنگ کی مؤثر نگرانی کی جائے گی اورریجن بھر میں پولیس گشت کو مزید مؤثر اور یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 15 ایمرجنسی کالز پر پولیس کے رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاداور تھانوں میں SHOs کی موجودگی کویقینی بنایا جائے گا۔
آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ، عوام کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی اولین ترجیحات ہیں۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button