international

Sweden's prime minister resigns

Sweden (94 news) سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین اپنے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور ہونے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین اپنے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھیج دیا ہے۔

پریس کانفرینس سئ خطاب کرتے ہوئے سٹیفن لوفین نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔سویڈن ایک بہت ہی مشکل سیاسی اور پارلیمانی صورتحال سے گزر رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آج اپنے وزیر اعظم کے عہدے سے سپیکر کو برخاست ہونے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا اب سپیکر قومی اسمبلی آندریاس نورلن پرہے کہ وہ متبادل حکومت تلاش کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ دوبارہ انہیں وزیر اعظم منتخب کرتی ہے تو وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں۔ لوفین کے استعفے کے بعد سویڈش قومی اسمبلی کے سپیکر تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر کے نئی حکومت تشکیل دیں گے۔ سٹیفن لوفین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے پہلےسویڈن کے بادشاہ کارل گوستاف سے صبح سویرے رائل پیلس میں ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم لووین ملک میں گھروں کے کرایوں میں اضافے پر نیا قانون بنا رہے تھے جس پر اپوزیشن نے بھرپور عوامی احتجاج کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کی حمایت وزیراعظم کی اتحادی جماعت لیفٹ پارٹی نے بھی کی۔

سٹیفن لوفین سویڈن کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جنہیں عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کے باعث عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 54 سالہ سٹیفن لوفین 2014 میں پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور 2019 میں اتحادی حکومت کے ذریعے دوسری بار وزیراعظم بنے تھے۔وزیراعظم کے پارلیمانی اتحاد کے پاس 349 رکنی ایوان میں سے 167 نشستیں تھیں جب کہ حکومت بنانے کے لیے 175 ارکان درکار ہوتے ہیں تاہم 4 ماہ کے سیاسی بحران کے بعد سٹیفن کمزور حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button