National

Summary of Health Risk Allowance rejected, doctors react strongly

Islam Abad(94 news) سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری مسترد کردی گئی۔ دوسری جانب وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دیا گیا تو کورونا ٹیسٹ بند کردیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری مسترد کرنےپر پمز، پولی کلینک اور نیرم ہسپتال کے عملے کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، قومی ادارہ صحت کے ملازمین بھی احتجاج کا حصہ ہیں۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند کردیں گے ،30جون سے پہلے سمری منظور نہ کی گئی توائیر پورٹس پر سکریننگ بھی بند کردیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button