Events / Seminars

Dr. Muhammad Ishaq Qureshi's Nafahat-e-Tafsir, Introduction and Analysis Organized academic session

Faisalabad(94 News City Reporter) جامع مسجد حنفیہ مدن پورہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی تصنیف نفحاتِ تفسیر تعارف و تجزیہ علمی نشست سے علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی، پروفیسر محمد عبد الرزاق صدیقی ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس،محمد امجد قریشی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی ایک نامور علمی شخصیت اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ ریڈیو پاکستان پر آپ کی قرآن حکیم کی منتخب آیات پر مبنی ریڈیائی کتابی صورت میں نفحاتِ تفسیر کے نام سے مرتب کیاور نفحاتِ تفسیر کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اورمزیدکہا پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی قرآن سے وابستہ ہونے اور اس پر تدبر کرنے پر زور دیا ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی نفحاتِ تفسیر کو موجودہ دور کی ضرورت قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی قرآنی خدمات کو سراہا انھوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کے فروغ کے لئے اولیا کرام کا نمایاں کردار ہے انھوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی عالم اسلام کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے زندگی بھر فروغ عشق رسولۖ کے لئے بھر پور جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے نوجوانوں میں عشق مصطفی کی شمع روشن کیا جائے اور قادیانی فتنہ اور مرزا قادیانی کی اسلام کے خلاف سازشوں کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی اساس ہے اس نشست کا اہتمام بزم فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدر پروفیسر محمد سلیم صدیقی نے کیا ڈاکٹر عمر حیات ، ڈاکٹر ماجد مشتاق ، ڈاکٹر حافظ افتخار احمد ، علامہ محمد افضل سعید ، ڈاکٹر حامد رضا اور شیخ اعجاز احمدنعیم صدیقی ودیگرنے بھی خطاب کیا پروفیسر محمد سلیم صدیقی نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں بزم فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے شریک مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button